87537 | پاکی کے مسائل | وضوء کے فرائض |
سوال
کپڑوں پر جو چمک لگی ہوتی ہے یا شادی کے کارڈز پر لگی ہوتی ہے، اگر وہ جسم پر لگ جائے تو کیا وضو یا غسل ہو جاتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کپڑوں یا شادی کارڈ کی رنگ برنگی چمک اوران پرسجاوٹی پاؤڈر یا افشاں وغیرہ سےجو کچھ جسم پر لگ جائے تو یہ چمک وضو کے پانی سے دوسری جگہ منتقل ہوجاتی ہے اور پانی جلد تک پہنچ جاتا ہے،اس لیے اس سے وضو کے نامکمل رہ جانے کے شک وشبہ میں نہیں پڑنا چاہیے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار:1/ 154):
صرح به في المنية عن الذخيرة في مسألة الحناء والطين والدرن معللا بالضرورة. قال في شرحها:و لأن الماء ينفذه لتخلله وعدم لزوجته وصلابته، والمعتبر في جميع ذلك نفوذ الماء ووصوله إلى البدن اهـ
محمدعبدالمجیدبن مریدحسین
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
5 /ذوالقعدہ 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمدعبدالمجید بن مرید حسین | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |