03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میت کے بیٹے کا  ترکہ کے    پلاٹ  میں اپنی خرچ  کردہ رقم کے حوالے سے مطالبہ   کرنا
90540میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

عابد بھائی نے والد صاحب کو پلاٹ کے پیسے دیے تھے ، اب کیا وہ اپنی رقم کا مطالبہ کرسکتے ہیں یا اس پلاٹ کا جو اس سے خریدا گیا؟نیز کیااب ان کا آج کی قیمت کے حساب سے پورے پلاٹ کی قیمت (تقریبا تین  کروڑیا اس سے زیادہ ) کا مطالبہ صحیح ہے ؟ اگر بھائی نے قرض دیا ،یا بابا کی مدد کی تو اس صورت میں بھی ؟ اور کیا وہ سارے پلاٹ کے مالک ہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کے بھائی نے پلاٹ کی خریداری میں  رقم قرض کے طور پر دی تھی، تو  اب  وہ پلاٹ کے بجائے اسی قرض کے بقدرہی  رقم  کی واپسی   کامطالبہ کر  سکتے ہیں،لیکن اگر انہوں نے یہ رقم والد صاحب کو تعاون کے طور پر دی تھی (جیسا کہ سائل کی وضاحت کے مطابق یہی بات درست معلوم ہوتی ہے)،تویہ محض تبرع اور نیکی کا ایک معاملہ  تھا،لہذا اب  اس پر وہ پلاٹ کی  ملکیت  یا رقم کی واپسی کے لیے کسی قسم کا مطالبہ نہیں کر سکتے ۔

حوالہ جات

 الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 161):

فصل في القرض (هو) لغة: ما تعطيه لتتقاضاه، وشرعا: ما تعطيه من مثلي لتتقاضاه، وهو أخصر من قوله: (عقد مخصوص) أي بلفظ القرض ونحوه، (يرد على دفع مال) بمنزلة الجنس ،(مثلي) خرج القيمي ،(لآخر ليرد مثله) خرج نحو وديعة وهبة...(قوله خرج نحو وديعة وهبة) أي خرج وديعة وهبة ونحوهما، كعارية،وصدقة؛ لأنه يجب رد عين الوديعة والعارية، ولا يجب رد شيء في الهبة و الصدقة.

العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية (2/ 226):

 المتبرع لا يرجع بما تبرع به على غيره ،كما لو قضى دين غيره بغير أمره. اهـ. 

محمدعبدالمجیدبن مریدحسین

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

2/ذوالحجہ/1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمدعبدالمجید بن مرید حسین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب