03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
منگیتر سے”ایک بجے کے بعد تمہارا ایک پاؤں بھی گھر سے باہر ہوا تو تمہیں ہمیشہ کے لئے طلاق ہوجائے گی جب بھی میرا تم سے نکاح ہوجائے”کہنے کا حکم
87455طلاق کے احکامطلاق کو کسی شرط پر معلق کرنے کا بیان

سوال

میں گھرسے کافی دورتھی اورمیرے منگیترنے مجھے کال پرکہا کہ اگر1:00 تک تم گھرنہ پہنچی اورایک بجے کے بعد تمہاراایک پاؤں بھی گھر سے باہر ہوا توتمہیں ہمیشہ کے لیے طلاق ہوجائے گی،جب بھی میرا تم سے نکاح ہوجائے،میں پانچ سے چھ گھنٹوں کا سفر طےکرکے گھر پہنچی،میں جب گھرکے دروازے  پر پہنچی اور اندرداخل ہو رہی تھی تواس وقت 1:00بج رہاتھا ، میرے موبائل فون میں بالکل 1:00 کا وقت تھا  ،میں اندرچلی گئی ،لیکن اس کے بعد میں نے وقت نہیں دیکھا ،کیونکہ میں بالکل بدحواس تھی، کافی دیر بعد میں نے وقت دیکھا تو  1:02 ہورہے تھے، آپ مہربانی فرما کرمجھے اس بارے میں بتائیں کہ طلاق معلق ہوگئی؟

 نوٹ: یہ واضح رہے کہ نکاح ابھی نہیں ہوا، اب اگرایسے میں خدانخواستہ طلاق معلق ہو گئی ہے توکیا فضولی کے ذریعے نکاح کرسکتے ہیں ؟اگرنکاح کیا جائےتو نکاح صحیح رہےگا یا طلاق ہوجائے گی ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکر کی گئی صورت حال سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ایک بجے تک گھر پہنچ گئی تھیں،اس لئے شرط نہ پائے جانے کی وجہ سے طلاق معلق نہیں ہوئی،لہذا آپ دونوں نکاح کرسکتے ہیں اور نکاح کے بعد طلاق واقع نہیں ہوگی۔

حوالہ جات

"الدر المختار " (3/ 355):

"(وتنحل) اليمين (بعد) وجود (الشرط مطلقا) لكن إن وجد في الملك طلقت وعتق وإلا لا".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

14/ذی قعدہ1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب