| 87509 | طلاق کے احکام | تین طلاق اور اس کے احکام |
سوال
میرے شوہر نے غصے میں آکر تین مرتبہ طلاق دی کہ " میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" میں تمہیں طلاق دیتا ہوں"۔میری عدت کتنے دن ہوگی ؟جبکہ میں حاملہ ہوں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مذکورہ صورت میں طلاق کی عدت وضع حمل ہے یعنی جس دن بچے کی ولادت ہوگی اسی دن عدت پوری ہوجائے گی،اور عدت کی پابندی ختم ہوجائے گی ۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 511)
(و) في حق (الحامل) مطلقا الی قولہ ۰۰(وضع) جميع (حملها)
قوله: مطلقا) أي سواء كان عن طلاق، أو وفاة، أو متاركة، أو وطء بشبهة نهر(قوله: وضع حملها) أي بلا تقدير بمدة سواء ولدت بعد الطلاق، أو الموت بيوم، أو أقل جوهرة،
منیب الرحمنٰ
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
16/ذی قعدہ 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | منیب الرحمن ولد عبد المالک | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


