87569 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
فیس بک پرہم پیج بناتےہیں اوراس پیج پرہم مختلف قسم کاکاروباری اورمعلوماتی مواد اپلوڈ کرتے ہیں،جب پیج پر کچھ حدتک کام ہوجاتاہے توفیس بک ہمیں اشتہارات چلانے کی آفرکرتاہے تاکہ ہم اپنی کوئی پروڈکٹ یاسروس لوگوں تک پہنچاسکیں،اس کے بدلہ فیس بک ہم سے رقم لیتاہے۔میراسوال یہ ہے کہ کیافیس بک پرکاروباری مقاصدکے لئے اشتہارات دینااوراس پررقم لگاناجائزہے؟اسی طرح فیس بک کے ذریعہ آن لائن کاروبارکرنااورآمدنی حاصل کرناجائزہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
فیس بک پرکاروباری مقاصدکے لئے درج ذیل شرطوں کے ساتھ اشتہارچلاناجائزہے:
1.کاروبارحلال ہو۔
2.میوزک وغیرہ نہ ہو۔
3.خواتین کی تصاویرنہ ہو۔
4.مواد حقیقت کے مطابق ہو،اس میں غلط بیانی وغیرہ نہ ہو۔
باقی فیس بک کوذریعہ آمدن بنانے کاشرعی حکم طریقہ کارپرمنحصرہے،طریقہ کارلکھ کراس کاشرعی حکم معلوم کرلیجئے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۲۰/ذی قعدہ ۱۴۴۶ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |