03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
“اجینوموتو” کے استعمال کا حکم
87576جائز و ناجائزامور کا بیانکھانے پینے کے مسائل

سوال

کیا "اجینو موتو" استعمال کر سکتے ہیں؟ سنا ہے کہ اس میں سورکے  کچھ اجزاء شامل ہوتے ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چائنیز نمک میں اگرحرام اجزاءیامضرصحت اشیاء شامل نہ ہوں تو اس کااستعمال اورخریدوفروخت جائز ہے۔اوراگراس سےمرادخاص "اجینوموتو"کابرانڈہے،توواضح رہےکہ اس نام سے مختلف ملکوں میں نمک بنایا جا رہا ہے۔ ساؤتھ افریقہ میں اس نام سے پروڈکٹ بنائی جا رہی ہے،اسے وہاں کے ایک معتمد تصدیقاتی ادارے "SANHA"نے حلال قرار دیا ہے۔ اسی طرح ایک اور ادارے ’’مسلم کنزیومر گروپ‘‘ نے امریکا اور کینیڈا میں تیار ہونے والے اجینو موتو کو بھی حلال قرار دیا ہے۔اسی طرح ملائشیااورانڈونیشیاکےتیارکردہ اجینوموتومیں بھی ہماری معلومات کےمطابق حرام اجزاءشامل نہیں،اسی بناء پرملائشیا کے حلال بورڈ نے بھی اسے حلال قرار دیا ہے۔

(تبویب دارالافتاء،جامعۃ الرشید : 76532)

اس نام کی جو پروڈکٹ چین سے ہمارے ملک میں آ رہی ہے،اس کے متعلق حلال فاونڈیشن ،جامعۃ الرشید کی تحقیق یہی ہے کہ اس میں کوئی حرام جزء نہیں پایا جاتا، لہٰذا  اس کا استعمال جائز ہے ۔

حوالہ جات

منیب الرحمنٰ

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

21/ذی قعدہ /1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

منیب الرحمن ولد عبد المالک

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب