87585 | طلاق کے احکام | الفاظ کنایہ سے طلاق کا بیان |
سوال
ایک بار طلاقِ بائن دینے کے علاوہ بھی وہ دو مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں: میں نے تمہیں آزادی دی ہے، تم میری طرف سے آزاد ہو۔ کیا ان الفاظ سےمذکورہ صورت میں طلاق واقع ہو جاتی ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مذکورہ صورت میں کوئی نئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔
حوالہ جات
(الدر مع الرد :3/ 306)
(الصريح يلحق الصريح و) يلحق (البائن) بشرط العدة (والبائن يلحق الصريح) الصريح ما لا يحتاج إلى نية بائنا كان الواقع به أو رجعيا فتح ۔۔۔ (لا) يلحق البائن (البائن).
محمد ادریس
دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
20 ٖذیقعدہ 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد ادریس بن محمدغیاث | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |