| 87522 | ایمان وعقائد | اسلامی فرقوں کابیان |
سوال
تنظیم فکر ولی اللّٰہ کے عقائد و نظریات کے متعلق مختلف رائے موجود ہیں، اس کےمتعلق آپ کی رہنمائی چاہیے ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
تنظیم "فکرِشاہ ولی اللہی" سے منسلک افرادجنت دوزخ،عقیدہ شفاعت،آبِ کوثر،حیاتِ عیسی علیہ السلام اورظہورِ مہدی علیہ الرضوان وغیرہ سے متعلق اہلِ سنت والجماعت کے نظریات سے ہٹ کرعقائدونظریات رکھتے ہیں؛ یہ تنظیم اوراس سے وابستہ افراداپنے مخصوص خیالات ونظریات،تعبیرات واصطلاحات کی بنا پراہلِ حق علماء اوراہلِ سنت والجماعت سے جدا ہیں؛ لہذا اس تنظیم میں شمولیت یااس کے عقائد ونظریات کواپنانا جائز نہیں۔
حوالہ جات
۔۔
زاہد خان
دار الافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
16 /ذی قعدہ/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | زاہد خان بن نظام الدین | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


