87655 | پاکی کے مسائل | غسل واجب کرنے والی چیزوں، فرائض اور ،سنتوں کا بیان |
سوال
غسلِ واجب کرتے ہوے اگر کوئی تین دفعہ انگلی پانی میں ڈبو کر ناک میں ڈالے، توکیا اس کاغسل ہو جائے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
غسلِ جنابت میں پورے بدن پر پانی بہانا فرض ہے، جس میں ناک کے اندر نرم ہڈی تک پانی پہنچانا بھی شامل ہے۔
لہٰذا صرف تر انگلی ناک میں ڈالنے سے یہ فرض ادا نہیں ہوگا ۔
)ناک میں اندرونی حصے میں پانی بہانے کا عملی طریقہ کسی مقامی عالم سے سیکھ لیا جائے۔)
حوالہ جات
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (1/ 34):
(وأما) ركنه فهو إسالة الماء على جميع ما يمكن إسالته عليه من البدن من غير حرج مرة واحدة حتى لو بقيت لمعة لم يصبها الماء لم يجز الغسل، وإن كانت يسيرة لقوله تعالى {وإن كنتم جنبا فاطهروا} [المائدة: 6] ، أي: طهروا أبدانكم، واسم البدن يقع على الظاهر، والباطن فيجب تطهير ما يمكن تطهيره منه بلا حرج، ولهذا وجبت المضمضة، والاستنشاق في الغسل، لأن إيصال الماء إلى داخل الفم، والأنف ممكن بلا حرج.
الفتاوى العالمكيرية (1/ 6):
وحد المضمضة استيعاب الماء جميع الفم وحد الاستنشاق أن يصل الماء إلى المارن. كذا في الخلاصة.
حسن علی عباسی
دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
26/ذی قعدہ 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حسن علی عباسی ولد ذوالفقار علی عباسی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |