03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رشتے کی دادی سے پردے کا حکم(والد کی چچی سےپردہ کاحکم)
87713جائز و ناجائزامور کا بیانپردے کے احکام

سوال

میرے والد صاحب میرےرشتے کے دادا (مرحوم ) کے  لے پالک بیٹے ہیں۔میں اپنے والدین کے ہمراہ  انہی کے  گھر میں رہائش پذیر ہوں۔کچھ عرصے سے مجھے خیال آرہا ہے کہ انکی اہلیہ(رشتے کی دادی) میرے لئے نا محرم ہیں۔ اس سلسلے میں میرے لئے نظرکی حفاظت بہت مشکل ہو رہی ہے۔ میں اس کی  کوشش توکرتا ہوں، لیکن عید یا  دیگرمواقع پر مجھے ان سے ہاتھ بھی  ملانا پڑتا ہے کیونکہ وہ رشتے کی دادی کہلاتی ہیں۔ مزید یہ کہ گھر کے تمام پیسےانہی کے پاس ہوتے ہیں اور گھر کا سودا سلف لانا  وغیرہ ،یہ سب کام میرے ذمے ہیں۔مجھے اس مسئلہ کا حل  بھی  بتا دیں  اور اگر مجھے گھر والوں نے تنگ  کیا تو میرے لئے کیا حکم ہے؟مزید یہ  بتائیے کہ رضاعت کیسے ثابت ہوتی ہے؟اگر میرے والد ان کے رضاعی بیٹے ہیں تو سہی ،اور اگر نہ ہوں تو پھرکیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر رشتے کی دادی  صاحبہ نے آپ کے والد صاحب كومدت رضاعت (پیدائش سے  چوبیس ماہ)  کے دوران  چھاتی سے    دودھ پلایا تھا تو وہ ان کی رضاعی والدہ  بن گئی  اور ان کے شوہر رضاعی والد ، اور یوں وہ آپ کے لئے رضاعی دادا اور  دادی   بن گئے،لہٰذا اس صورت میں وہ آپکی محرم ہیں۔ یہ پہلی صورت ہے۔

دوسری صورت یہ ہے کہ آپ کے والد صاحب ان کے رضاعی بیٹے نہ ہوں ، تو  اگر دادی کی  عمر نکاح کی میعاد سے تجاوز کر گئی ہو(یعنی انہیں شادی کی خواہش نہ ہو)اوردونوں طرف سےکسی فتنے کا اندیشہ بھی نہ ہو   تو  آپ  کے سامنے  اُن کو چہرہ اور ہتھیلیاں کھولنے کی اجازت ہے۔اسی طرح بوقت ضرورت ان سے ہاتھ بھی ملایا جاسکتا ہے۔بصورت دیگر آپ کے لئے جہاں تک ممکن ہو خوب احتیاط کریں اورگھر والوں کو حکمت کے ساتھ پردے  اس عظیم  حکم شرعی سے آگاہ کریں اور ان کے لئے دعا گو رہیں۔

حوالہ جات

قال تعالى:

وَالْوَالِدَات يُرْضِعْنَ أَوْلادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَين...(البقرة:233)

حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي (1/ 406):

أما ‌العجوز ‌التي لا تشتهى فلا بأس بمصافحتها ومس يدها إن أمن.

   حماد الدین قریشی

دارالافتاءجامعۃ الرشید، کراچی

/ذی الحج 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حماد الدین قریشی بن فہیم الدین قریشی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب