03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ڈاکٹر مسعود عثمانی کیماڑی توحید والے کے عقائد اور نظریات
87714ایمان وعقائداسلامی فرقوں کابیان

سوال

میرے داماد عمیر  ،ڈاکٹر مسعود عثمانی کیماڑی توحید والے  کی جماعت سے ہیں، کیا ان کے نظریات  صحیح ہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ڈاکٹر مسعود عثمانی کی نسبت  مشہور فرقہ جسے "برزخی فرقہ" ، "عثمانی فرقہ"اور" جماعت المسلمین" کہا جاتا ہے، سے ہے۔یہ ایک  گمراہ فرقہ ہےجو    اہلِ سنت وجماعت کے عقائد  سے شدید اختلاف رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر عثمانی  درسِ نظامی کے فاضل اور ابتدا میں حنفی المسلک تھے،وہ   بڑے علماء کے شاگرد بھی رہے، مگر بعد میں انہوں نے دین کو اپنے فہم کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی اور اہلِ سنت کے متفق علیہ عقائد سے انحراف کرکے الگ مسلک گھڑ لیا۔ ان کے عقائد میں چند بڑے انحرافات یہ  درج  ہیں کہ ایک تو وہ عذابِ قبر کا انکارکرتے ہیں،یعنی  ان کے نزدیک قبر میں روح کا جسم میں لوٹانا، منکر نکیر کے سوال و جواب اور مردے کا سننا سب شرک و کفر ہے، جبکہ  اہلِ سنت کے نزدیک عذابِ قبراور منکر نکیر کے سوال  وجواب  برحق ہیں،اسی طرح وہ  امت کی عمومی تکفیرکرتے ہیں اورتابعین و تبع تابعین کے بعد بیشتر امت کو کافر سمجھتے ہیں، صرف چند شخصیات جیسے امام ابو حنیفہ اور امام بخاری رحمہما اللہ کو مسلمان مانتے ہیں، باقی بڑے ائمہ جیسے امام احمد بن حنبل، امام ابو داوداور علامہ ابن تیمیہ رحمہم اللہ  وغیرہ کو گمراہ بلکہ فتنے کا سبب کہتے ہیں۔قرآن اور دینی خدمات جیسے   امامت، خطابت اور تدریسِ قرآن پر اجرت لینے کو  دین فروشی کہتے ہیں، جبکہ یہ موقف بھی اہلِ سنت کے اجماعی فہم سے ٹکراتا ہے۔یہ جماعت اتنی شدت پسند ہے کہ بریلوی، دیوبندی اور اہلِ حدیث سب کو کافر سمجھتی ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کو بھی کفر قرار دیتی ہے۔ان کے خیالات میں خوارج کی طرح کی شدت اور تکفیر کا مزاج ہے، یہ لوگ کم فہم یا بد فہم ہیں، اور اہلِ  سنت والجماعت سے خارج ہیں، اس فتنے کا اہل علم نے بھرپور طریقہ سے رد کیا ہے،لہذا ان سے تعلقات میں اجتناب کیا جائےاور ان کے غلط عقائد سے بچنے اور ان کے رد کی تفصیل جاننے کے لیے   تجلیات صفدر (5/613) میں "جماعت المسلمین کی حقیقت" نامی رسالہ ملاحظہ فرمائیں۔

حوالہ جات

۔۔۔

محمد ابرہیم عبد القادر

دارالافتاءجامعۃ الرشید ، کراچی

03/ذی الحج 6144ھ 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد ابراہیم بن عبدالقادر

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب