| 87885 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
میں پولیس کانسٹیبل ہوں اور ٹریننگ سینٹر میں ہوں، ہم لوگ رات کی روٹی رکھ لیتے ہیں جو ہم صبح کھاتے ہیں۔چونکہ صبح روٹی سخت ہوتی ہے ،تو میں اسے نرم کرنے کے لئے گرم چینک کے نیچے رکھتا ہوں۔ کیا یہ گناہ ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مسئولہ میں روٹی کو نرم کرنے کے لئے گرم چینک کے نیچے رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، لیکن اس بات کی احتیاط کی جائے کہ چینک نیچے سے اچھی طرح صاف ہو ، اگر روٹی پر کوئی رومال وغیرہ رکھ لیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے ۔
حوالہ جات
منیب الرحمنٰ
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
02/محرم الحرام/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | منیب الرحمن ولد عبد المالک | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


