| 88147 | جائز و ناجائزامور کا بیان | کھیل،گانے اور تصویر کےاحکام |
سوال
کیا ایسے مواد سے یوٹیوب یا دیگر پلیٹ فارمز پر کمائی کرنا حلال ہو گا یا حرام؟ اگر نیت صرف تفریح یا مزاح ہو، تب بھی کیا یہ ویڈیوز بنانا اور ان سے آمدنی لینا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جو کارٹون انسانی شکل کے مسخ اور بگاڑ وغیرہ پر مشتمل ہوں،اس کے ذریعے حاصل کی جانے والی آمدنی جائز نہیں ہے۔ البتہ اگر آپ اے آئی سے ایسے کارٹون بنوائیں، جس میں بے حیائی اور موسیقی نہ ہو تو اس کےذریعے حاصل ہونے والی کمائی بھی حلال ہے۔
مزاحیہ کارٹون اگر صرف مزاح کی حد تک ہو اور اس میں کوئی سبق آموز مواد نہ ہو اور نہ ہی تعلیم اور تربیت کا پہلو موجود ہو تب ایسے کارٹون کو ذریعہ آمدن بنانا پسندیدہ نہیں ہے۔
حوالہ جات
موطأ مالك - رواية يحيى (2/ 903 ت عبد الباقي):
وحدثني عن مالك، عن ابن شهاب، عن علي بن حسين بن علي بن أبي طالب، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:من حسن إسلام المرء تركه ما لا يعنيه.
محمد اسامہ فاروق
دارالافتاء جامعۃالرشید،کراچی
22/محرم الحرام/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اسامہ فاروق بن محمد طاہر فاروق | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


