03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ڈیجیٹل تصاویر کے کام کو ذریعہ آمدن بنانا
88179جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

کیا ڈیجیٹل تصویروں  والا کام کرنا جائز ہے ؟ میرے دوست کو کسی قسم کی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے اس کی آمدن حرام نہ ہو۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسےمناظر کی تصویر کشی  میں تو بالاتفاق کوئی حرج نہیں جو کسی جاندار کی تصویر پر مشتمل نہ ہو، چاہے وہ ڈیجیٹل صورت میں ہو،یا پرنٹ شدہ ،جبکہ کسی جاندار کی ڈیجیٹل تصویر کے محرم تصویر میں داخل ہونے یا نہ ہونے میں  معاصر علماء کے درمیان اختلاف ہے،بعض کے نزدیک یہ تصویر محرم میں داخل نہیں،بشرطیکہ اس میں تصویر ہونے کے علاوہ کوئی اور حرام پہلو، مثلا: عریانیت،موسیقی یا غیر محرم کی تصاویر وغیرہ نہ ہوں،جبکہ بعض  کے نزدیک یہ تصویر محرم میں داخل ہے۔

اس لئے غیر جاندار اشیاء کی تصاویربنانےکے عوض ملنے والی آمدن تو بالاتفاق حلال ہے،جبکہ کسی جاندار کی ایسی ڈیجیٹل تصویر بنانے کی کمائی میں معاصر علماء کا اختلاف ہے جس میں تصویر ہونے کے علاوہ کوئی اورحرام پہلو نہ ہو،بعض کے نزدیک حلال ہے،جبکہ دیگر بعض کے نزدیک حرام ہے،اس لئےاس قسم کی ڈیجیٹل تصاویر کے کام کوبھی  ذریعہ آمدن بنانے سے احتراز بہتر ہے۔

حوالہ جات

........

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

25/محرم1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب