| 88272 | ہبہ اور صدقہ کے مسائل | ہبہ کےمتفرق مسائل |
سوال
شادی کرنے سے پہلے منگیتر کو پیسے دینا کیسا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
شادی سے پہلے منگیتر کو بطورِ تحفہ پیسے دینا اگر صرف حسنِ تعلق کے اظہار کے لیے ہو اور اس میں کوئی ناجائز مقصد نہ ہو، تو شرعاً جائز ہے۔
حوالہ جات
المحيط البرهاني(8/ 34):
الرشوة أنواع نوع منها أن يهدي الرجل إلى الرجل مالا لإبقاء التودد والتحبب، وهذا النوع حلال من جانب المهدي والمهدى إليه، قال عليه السلام: «تهادوا تحابوا» .
عمار بن عبد الحق
دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی
02/صفر1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عماربن عبدالحق | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


