| 88830 | نکاح کا بیان | مشرکین اور کفار کے نکاح کا بیان |
سوال
مفتی صاحب میرے دادا ابو نے اپنی بیٹی کا تقریبا چار سال پہلے نکاح ایک شیعہ مرد سے کیا تھا میرے ابو نے دادا ابو کو کہا وہ شخص شیعہ ہے تو دادا ابو نے کہا وہ شخص شیعہ نہیں ہے اس کے بعد کچھ وقت گزرا تو دادا ابو نے کہا وہ شخص مسلمان ہو گیا ہے، میں نے پوچھنا تھا میرے داداابو مسلمان ہے یا نہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
آپ کے دادا نے اگر اپنی دانست میں یہ خیال کیاتھا کہ وہ شخص کوئی کفریہ عقیدہ :جیسے تحریف قرآن کا عقیدہ ،یا صدیق اکبر کے صحابی ہونے کا انکار ،یا حضرت عائشہ پر تہمت لگانا ،نہیں رکھتا، تو نکاح کرانے سے ان پر کفر کا حکم نہیں لگے گا۔تا ہم ایسے شخص کے بدعتی و گمراہ ہونے کی وجہ سے اس سے نکاح کرانا درست نہیں تھا۔
حوالہ جات
وفي ردالمحتار(135/4) دارالكتب العلمية:
إن الرافضي إن كان ممن يعتقد الألوهية في علي أو أن جبرئيل غلط في الوحي أو كان ينكر صحبۃالصديق أو يقذف السيدة الصديقة فهو كافر؛ لمخالفته القواطع المعلومة من الدين بالضرورۃ بخلاف ما إذا كان يفضل عليا أو يسبّ الصحابه فإنه مبتدع لا كافر.
احسان اللہ گل محمد
دارالافتاجامعۃالرشید کراچی
5/جمادی الاولی 1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احسان ولد گل محمد | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


