| 88905 | قسم منت اور نذر کے احکام | متفرّق مسائل |
سوال
ایک شخص نے قسم کھائی کہ آئندہ فیس بک سے فلاں ویڈیو نہیں دیکھوں گا ۔پھر کافی وقت گزرنے کے بعد اس نے اس طرح کی ویڈیو ٹک ٹاک پردیکھ لی ۔ چونکہ اس نے صرف فیس بک سے نہ دیکھنے کی قسم کھائی تھی اورویڈیو ٹک ٹاک پر دیکھی ہے ۔ کیااس کی قسم ٹوٹ گئی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مسئولہ میں اگر واقعتا اس شخص کی قسم صرف فیس بک سےفلاں وڈیو نہ دیکھنے پر تھی،توٹک ٹاک پر دیکھنے سے قسم نہیں ٹوٹی۔واضح رہے کہ ایک مسلمان کے لیے قسم کھانا انتہائی حساس معاملہ ہے،لہذا بلا ضرورت نہیں کھانی چاہیے۔نیز اگر ضرورت سے کھائے تو اللہ تعالی کے نام کی حرمت کے لیے اسے نبھائےبھی۔اس میں کوتاہی کبیرہ گناہ شمار ہوگا۔
حوالہ جات
الهداية في شرح بداية المبتدي (2/ 325)
قال:" ومن حلف لا يأكل بسرا فأكل رطبا لم يحنث " لأنه ليس ببسر ".
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 743)
(الأيمان مبنية على الألفاظ لا على الأغراض فلو) اغتاظ على غيره و (حلف أن لا يشتري له شيئا بفلس فاشترى له بدرهم) أو أكثر (شيئا لم يحنث...).
محمد شاہ جلال
دار الافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی
12/ جماد الاولی/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد شاہ جلال بن خلیل حولدار | مفتیان | شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب |


