| 88907 | طلاق کے احکام | طلاق دینے اورطلاق واقع ہونے کا بیان |
سوال
اگر گاڑی کی ٹیکنالوجی بریک دبانے پر گاڑی کی ایل ای ڈی سکرین پر طلاق لکھ دے ،اور علی بریک طلاق کی نیت سے چلائے ، تو کیا علی کی بیوی مطلقہ شمار ہوگی جبکہ علی نے صرف پاؤں سے بریک دبائی طلاق کا لفظ گاڑی نے خود سے لکھا۔اسی طرح اگر گاڑی میں ایسا کوئی پروگرام انسٹال کیا ہو جو بریک دبانے پر پہلے سے تحریر شدہ طلاق کے لفظ کو ظاہر کرے، اور علی طلاق کی نیت سے گاڑی کی بریک دبائے تاکہ سکرین پر طلاق کا لفظ ظاہر ہو تو اس پر علی کے نکاح پر کیا اثر پڑے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
آپ کے ارسال کردہ سوالات سے یہ مترشح ہورہا ہےکہ آپ کو ذہنی طور پر کوئی مسئلہ درپیش ہے، جس کی وجہ سے اس قسم کے سوالات جنم لے رہے ہیں، اگر واقعی ایسا ہے تو اس کا علاج کسی مناسب طبیب سے کروائیں۔ تاہم آپ کے سوالات کے جوابات درج ذیل ہیں :
اگر علی کو معلوم ہے کہ بریک دبانے سے یہ الفاظ نمودار ہوں گے پھر وہ طلاق کی نیت سے بریک دبائے، تو یہ ایسا ہوگا جیسے کوئی کی بورڈ(keyboard) سے طلاق کے الفاظ لکھے، تو اس سے طلاق واقع ہوجاتی ہے، اسی طرح بریک سے بھی طلاق واقع ہو جائے گی۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية (1/ 378):
"الكتابة على نوعين: مرسومة وغير مرسومة، ونعني بالمرسومة أن يكون مصدرا ومعنونا، مثل ما يكتب إلى الغائب، وغير موسومة أن لا يكون مصدرا ومعنونا، وهو على وجهين: مستبينة وغير مستبينة، فالمستبينة ما يكتب على الصحيفة والحائط والأرض على وجه يمكن فهمه وقراءته، وغير المستبينة ما يكتب على الهواء والماء وشيء لا يمكن فهمه وقراءته، ففي غير المستبينة لا يقع الطلاق وإن نوى، وإن كانت مستبينة لكنها غير مرسومة إن نوى الطلاق يقع، وإلا فلا، وإن كانت مرسومة يقع الطلاق، نوى أو لم ينو، ... وتلزمها العدة من وقت الكتابة."
الهداية في شرح بداية المبتدي (2/ 254):
"وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين، فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض."
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (3/ 187):
"فالحكم الأصلي لما دون الثلاث من الواحدة البائنة، والثنتين البائنتين هو نقصان عدد الطلاق، وزوال الملك أيضا حتى لا يحل له وطؤها إلا بنكاح جديد."
محمد جمال
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
11/جمادی الاولی /1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد جمال بن جان ولی خان | مفتیان | شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب |


