| 88964 | سود اور جوے کے مسائل | سود اورجوا کے متفرق احکام |
سوال
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اگر کوئی شخص ایزی پیسہ سے مجبوراً لون لے اور واپسی پر وہ اضافی رقم لیتے ہیں اس بارے میں پوچھنا یہ تھا کہ کیا اس میں لینے والا بھی گناہ گار ہو گاَ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ایزی پیسہ میں قرض لینے کا مطلب ہے کہ ایک آدمی کو اس شرط پر قرض دیا جاتا ہے کہ واپسی پر اس سے اضافی رقم وصول کی جاۓ گی ۔یہ سود میں آتا ہے ،اور سود پر قرض لینا جائز نہیں ہے،اگرچہ بظاہر مجبوری ہی کیوں نہ ہو ۔ قرآن وحدیث میں اس کی شدید ممانعت آئی ہے ۔ سودی معاملہ کرنے والوں پر اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺنے لعنت فر مائی ہے ۔ سود لینے والا اور دینے والا دونوں گناہ گار ہیں ؛اس سے اجتناب کرنا لازم ہے ۔
حوالہ جات
قال اللہ تعالی:
﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ﴾
(صحيح مسلم كتاب المساقاة الرقم : 1598)
عن جابر بن عبد الله رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه، وقال: هم سواء".
حنبل اکرم
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
16/جمادی الاولی ٰ /1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حنبل اکرم بن محمد اکرم | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


