| 89098 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے متفرق احکام |
سوال
سوال:اگر کوئی ملازم یا استاد آن لائن کلاسز کے ذریعے طلبہ کو پڑھا رہا ہو، لیکن وہ ادارے (یونیورسٹی یا اسکول) میں جسمانی طور پر موجود نہ ہو، تو کیا ایسی صورت میں تنخواہ لینا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ادارےکی طرف سےپالیسی کےمطابق اگراس کی اجازت ہوکہ آن سائٹ کلاسزکےبجائےآن لائن بھی استاد پڑھاسکتاہےتو تنخواہ حلال ہوگی،لیکن اگرادارےکی طرف سےادارےمیں باقاعدہ فیزیکل حاضری ضروری ہوتوایسی صورت میں فیزیکل موجود نہ ہونےکی وجہ سےادارہ تنخواہ دینےکاپابند نہ ہوگا،ہاں اگرایسی صورت میں ادارہ اپنی صوابدیدپرتنخواہ دےتواستادکےلیےلیناحلال ہوگا،کیونکہ استاد نےآن لائن اپنا وقت دیاہے۔
حوالہ جات
۔
محمد بن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
25/جمادی الاولی 1447ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


