| 89099 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے متفرق احکام |
سوال
سوال :اگر کوئی ملازم یا استاد اسکول میں روزانہ دیر سے آتا ہو اور شام کو دیر سے جاتا ہو، لیکن دفتری اوقات کی مکمل پابندی نہ کرتا ہو، تو اس صورت میں اس کی مکمل تنخواہ لینا شرعاً کیسا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ادارےکےاصول وضوابط کےمطابق ادارےکےطےشدہ اوقات میں حاضری کاوظیفہ لینا درست ہوگا،اور تاخیرکی صورت میں ادارےکی پالیسی کےمطابق کٹوتی کروانا بھی لازمی ہوگی۔
اضافی اوقات کےحوالےسےادارےکی پالیسی کےمطابق معاوضہ کا حقدارہوگا،اگر پالیسی میں اضافی اوقات کااوورٹائم دینا طےہوتولیناجائزہوگا،ورنہ ملازم کی طرف سےمعاوضہ کامطالبہ شرعادرست نہ ہوگا۔
حوالہ جات
۔
محمد بن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
25/جمادی الاولی 1447ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


