| 89100 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے متفرق احکام |
سوال
سوال :اگر وائس چانسلر (VC) یا پرنسپل کسی استاد سے کہے کہ "آپ آج چھٹی کریں، آپ کی حاضری ہم لگا دیں گے" تو کیا ایسی صورت میں اس دن کی تنخواہ لینا جائز ہے؟ اور کیا وی سی/پرنسپل کو ایسا حکم دینے کا شرعی اختیار حاصل ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اس کادارومداراس پر ہےکہ ادارےکی طرف سےوی سی یاپرنسپل کو کس حدتک اختیاردیاگیاہے،اگرادارےکی طرف سےوی سی کواس طرح کااختیاردیاگیاہےتوشرعاوہ اپنےکسی ملازم کو بو قت ضرورت چھٹی دےسکتاہے،ایسی صورت میں ملازم کےلیےا س دن کی تنخواہ لیناجائز ہوگا۔
لیکن اگرادارےکی طرف سےوی سی بااختیارنہیں،اپناغلط اختیاراستعمال کرتےہوئےچھٹی دیتاہےتو ملازم کےلیےتنخواہ لیناتوجائزہوگا،البتہ اس عمل کی وجہ سےوی سی یا پرنسپل گناہگار ہوگا،اس کےلیےبھی حددرجہ احتیاط ضروری ہے۔
حوالہ جات
۔
محمد بن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
25/جمادی الاولی1447ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


