| 89104 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے متفرق احکام |
سوال
سوال :کیاآن لائن کلاسز کے دوران اگر ملازم یا استاد ایمانداری سے کام کرتا ہو یاپڑھا رہا ہو مگر کیمپس میں جسمانی طور پر موجود نہ ہو، تب بھی تنخواہ لینا جائز ہو گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ادارےکی طرف سےمعاہد ہ میں جو طےہو،اس کےمطابق شریعت کا حکم لاگوہوگا،اگرادراےکی طرف سےکیمپس میں فیزیکل موجود ہوناضروری ہو،اوراستاد اس کی خلاف ورزی کرتاہےتو اس کی تنخواہ لیناجائزنہ ہوگا،ہاں اگرکسی معقول عذرکی بناء پر اطلاع اور اجازت لےلی جائےتو پھر تنخواہ بھی حلال ہو گی۔
حوالہ جات
۔
محمد بن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
25/جمادی الاولی 1447ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


