03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شہد میں مصنوعی کیمیکل ملانے کاحکم
88947خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

ہم شہد کی مکھیاں پالتے ہیں اب ہم نے اپنا برینڈ بنا یاہے۔ بعض شہد جلدی جم جاتے ہیں اور بعض جلدی سےنہیں جمتے ۔ مثلاً کیکر کا شہد جلدی نہیں جمتا ۔ اس میں قدرتی طور پر ایک جز زیادہ مقدار میں ہوتا ہے،جو شہد کے دوسرے قسم میں کم مقدار میں ہوتا ہے،  اس لیے وہ جلدی جم جاتےہیں ۔ اس جز کو trehalose کہتے ہیں۔ یہ ہر قسم کے شہد میں ہوتا ہے جس میں کم مقدار میں ہو  وہ جلدی جمتا ہے۔

 یہ مصنوعی طور پر بھی بنتاہے جو  شہد میں ملا یا جاتا ہے۔ دس کلو شہد میں تین گرام ملانا ہوتا ہےجس کی وجہ سے  پھر شہد جلدی سے نہیں جمتا ۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ اگر شہد جم جائے  تو پھر اس کو  کوئی بھی نہیں خرید تا ،  بلکہ عوام ملا مت کرتی ہے،  اگر چہ وہ خالص ہوتا ہے۔ شہد کو  جمنے سے روکنے کے لیے دوسرا طریقہ یہ ہوتاہے کہ   شہد کو مشین کے ذریعے پراسس کیاجاتاہے  مگر اس سے شہد کی کوالٹی متاثر ہو تی ہے۔ البتہ مصنوعی  trehalose کے ملانے سے شہد کی کوالٹی متاثر نہیں ہو تی ہے۔ سائنسی  تحقیقات سے  یہی  ثابت ہے۔ وہ  مصنوعی کیمیکل ہمارے پاس موجود ہے۔ اب  ہمیں رہنما ئی کیجئےکہ  شہد کو جمنے سے بچا نے کےلیے ہم کیا کریں ؟  

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اصل تو یہ ہے کہ قدرتی چیزوں میں کسی مصنوعی چیز کی ملاوٹ کے بغیر ہی ان کا  کاروبار کیاجائے ، تاکہ چیز اپنی حقیقت پر باقی رہے اور  صحت کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ مندرہے۔

لیکن اگر سوال میں ذکرکردہ  کیمیکل  کی ملاوٹ  ضروری  ہو تو اسے فوڈ سیفٹی اور حلال معیارات کے مطابق مقدار طے کرکے ملانا جائز ہے ۔ نیز ضروری  ہے کہ بوتل کی لیبلنگ میں بھی اسے لکھ دیا جائے ۔ البتہ   اگروہ کیمیکل  صحت کے لیے نقصان دہ ہو تو اس سے پرہیز کرنا  ضروری ہوگا ۔

حوالہ جات

قال الله تبارك وتعالى: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ، [النساء: 29]

موطأ مالك، ت عبد الباقي (2/ 745)

قال يحيى المازني  أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا ضرر ولا ضرار.

رد المحتار مع الدر المختار (7/198)

اشترى أقفزة حنطة أو سمسم فوجد فيه ترابا إن كان يوجد مثله في ذالك عادة لايرد...

امداداللہ بن مفتی شہیداللہ

دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

24/جمادی الاولی 1447

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

امداد الله بن مفتی شہيد الله

مفتیان

شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب