03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایک لمبی مدت تک  میکے میں بیٹھنےسے طلاق کا حکم
89138طلاق کے احکامطلاق کے متفرق مسائل

سوال

اگر ایک آدمی نے اپنی بیٹی کی رضاو خوشی سے شادی کی ہو، اور شادی کے بعد اس لڑکی کےاس شوہر سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا بھی پیدا ہوچکےہوں،لیکن بعد میں لڑکی کے والد نےاسے شوہر سے ناراض کر کے اپنے گھر  بٹھا لیااور وہ مسلسل 12سال تک والدکےگھرمیں بیٹھی رہی ،تو کیا اس لڑکی کا نکاح باقی رہتا ہے؟ کیا شریعت اسےاتنی لمبی مدت تک شوہرکی اجازت کے بغیراپنے والد کے گھر میں رہنے کی اجازت دیتی ہے؟

 تنقیح:

سائل نےیہ  وضاحت بھی دی ہے کہ شوہر کئی بار بیوی کو لینے کے لیے آیا لیکن والد بلا کسی وجہ اپنی بیٹی کواس کے شوہرکے ساتھ  نہیں جانے دیتاہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر شوہر نےطلاق نہیں دی ہےتومحض  الگ رہنےسےطلاق واقع نہیں ہوتی نکاح  اب بھی باقی ہے۔نیزاگربیٹی واپس جاناچاہتی ہےتووالد کے لیےاسےروکناناجائزہے۔

حوالہ جات

حاشية ابن عابدين:(3/ 226)

(هو) لغة رفع القيد لكن جعلوه في المرأة طلاقا وفي غيرها إطلاق......وشرعا (رفع قيد النكاح في الحال) بالبائن (أو المآل) بالرجعي (بلفظ مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق.

شرح سنن أبي داود لابن رسلان: (9/ 561)

عن أبي هريرة قال: قال رسول اللهﷺ:‌ليس ‌منا ‌من ‌خبب امرأة على زوجها أو عبدا على سيده.

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: (5/ 2131)

فقال رسول اللهﷺ: لا يصلح لبشر ‌أن ‌يسجد ‌لبشر، لو صلح لبشر ‌أن ‌يسجد ‌لبشر لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها لعظم حقه عليها.

رشيدخان

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

07/جمادی الثانية1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

رشید خان بن جلات خان

مفتیان

شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب