| 89890 | ایمان وعقائد | کفریہ کلمات اور کفریہ کاموں کابیان |
سوال
اپنی بیوی کو یہ بولنا کہ مجھے تم سے خدا جیسی محبت ہے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بیوی سے ان الفاظ کے ساتھ محبت کا اقرار کرنا گمراہی ہے،ایساکرنا کسی مومن کے شایان شان نہیں۔چناچہ قرآن ِمجید کی ایک آیت کےمفہوم کے مطابق کافرلوگ اپنے معبودوں سے ایسے محبت کرتے ہیں جیسے مومن اللہ تعالی سے محبت کرتے ہیں ۔جبکہ مومنین ( کافر وں کےاپنے معبودوں سے محبت کے مقابلے میں) سب سے زیادہ اللہ تعالی سے کرتے ہیں ۔ تاہم اس صورت میں بظاہر شوہر کامقصداپنے عقیدےکا اظہار یابیوی کاتقدس بیان کرنانہیں تھا،بلکہ محبت کے اظہارمیں مبالغہ تھا۔لہذاکہنے والےکی اگرچہ تکفیر نہیں کی جائے گی ،لیکن شوہر کواس پراستغفار کرناچاہیے اور آئندہ اس جیسے الفاظ سے اجتناب کرناچاہیے۔ بہتر یہ ہے کہ احتیاطاً تجدیدِنکاح کرلیا جائے۔
حوالہ جات
سورۃ البقرۃ:رقم الآیۃ،165
(ومن الناس من يتخذ من دون الله أندادا يحبونهم كحب الله والذين آمنوا أشد حبا لله )
تفسير البغوي1/178:
قوله تعالى: {يحبونهم كحب الله} أي يحبون آلهتهم كحب المؤمنين الله، ۔۔{والذين آمنوا أشد حبا لله} أي أثبت وأدوم على حبه لأنهم لا يختارون على الله ما سواه۔۔۔الخ
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/345)
(و) اعلم أنہ لا یفتی بکفر مسلم أمکن حمل کلامہ علی محمل حسن أو کان فی کفرہ خلاف ولو کان ذلک روایۃ ضعیفۃ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نعم سیذکر الشارح ۔۔۔وما فیہ خلاف یؤمر بالاستغفار والتوبۃ وتجدید النکاح اھـ وظاھرہ أنہ أمراحتیاط۔
حنبل اکرم
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
06 /شعبان المعظم /1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حنبل اکرم بن محمد اکرم | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


