| 89956 | متفرق مسائل | متفرق مسائل |
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، محترم مفتی صاحب! کیا مسائلِ بہشتی زیور جو ترتیب و اضافات کے ساتھ ڈاکٹر مفتی عبد الواحد (MBBS) کے نام سے شائع ہوئی ہے، اس کا مطالعہ کرنا درست ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیراً
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
حضرت ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحبؒ (متوفی: ۲۲ جون ۲۰۱۹ء) ایک محقق اور معتبر عالمِ دین تھے۔ ان کی تصنیفات کا مطالعہ کرنا درست ہے ۔ البتہ بعض جدید مسائل میں ان کی آراء جمہور سے مختلف ہوسکتی ہیں، اس لیے اگر کہیں جمہورِ اہلِ علم کے خلاف کوئی رائے سامنے آئے تو کسی محقق مفتی یا دارالافتاء کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔
حوالہ جات
سورۃ النحل: 43
فاسألوا أهل الذكر إن كنتم لا تعلمون.
عبداللہ المسعود
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
19/شعبان /1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبدالله المسعود بن رفيق الاسلام | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


