| 89977 | پاکی کے مسائل | پانی کے مسائل |
سوال
میک اپ اگر تھوڑا لگا رہ گیا ہو تو اس سے پر وضو ہوجائے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
یاد رہے کہ وضو میں چہرے کی جلد کو دھویا جاتا ہے۔ عام میک اپ عموما جلد تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ نہیں بنتا اور وضو درست ہوجاتا ہے۔البتہ اگر میک اپ واٹر پروف ہوتو اسے چہرے سے زائل کیے بغیر وضو نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية:(1/4)
"في فتاوى ما وراء النهر: إن بقي من موضع الوضوء قدر رأس إبرة أو لزق بأصل ظفره طين يابس أو رطب لم يجز، وإن تلطخ يده بخمير أو حناء جاز."
البحرالرائق:(1/14)
قال العلامة ابن نجیم رحمه اللہ: "ولو لصق بأصل ظفره طين يابس وبقي قدر رأس إبرة من موضع الغسل لم يجز."
سید سمیع اللہ شاہ
دارالافتاءجامعۃ الرشید ،کراچی
21/شعبان المعظم/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید سمیع اللہ شاہ بن سید جلیل شاہ | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


