03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پیشاب سے نجس برتن کو پاک کرنے کا طریقہ
90153پاکی کے مسائلنجاستوں اور ان سے پاکی کا بیان

سوال

اگر بالٹی یا لوٹا، اس میں  پیشاب کے قطرے گرنے سے نجس ہو جائے، تو  اس پانی کو باہر پھینکنے کے بعد اور نل کھولنے سے جب بالٹی کے اطراف سے پانی بھرتا اور بہہ جاتا ہے، (تو کیا وہ پاک ہو جائے گا) یا آپ کو بالٹی کے اندر پانی کے برابر پانی بہانا پڑے گا تو وہ پاک ہو گا؟  یا صرف بہنے سے  ہی وہ پاک ہو جائے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں اگر  نجس برتن میں نل کھول دیا جائے اور اتنا پانی بہہ جائے کہ نجاست کے اثرات زائل ہونے کا غالب گمان ہو جائے ، تو وہ برتن پاک ہو جائے گا۔

حوالہ جات

وفي رد المحتار (195/1)

ومقتضاه أنه على القول الصحيح تطهر الأواني أيضا بمجرد الجريان..... وبقي شيء آخر سئلت عنه، وهو أن دلوا تنجس فأفرغ فيه رجل ماء حتى امتلأ وسال من جوانبه هل يطهر بمجرد ذلك أم لا؟ والذي يظهر لي الطهارة، أخذا مما ذكرناه هنا ومما مر من أنه لا يشترط أن يكون الجريان بمدد.

محمد طيب جاويد بن محمد جاويد اختر

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

08/ذو القعدہ/1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طیب جاوید بن محمد جاوید اختر

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب