| 90370 | زکوة کابیان | مستحقین زکوة کا بیان |
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ میں طالبعلم ہوں اور مجھے ایک شخص نے زکوۃ کی کچھ رقم دی ہے کہ اسکو مدرسے کے ضرورت مند طلبہ کو دے دو۔ میں بھی مدرسے کا طالبعلم ہوں۔ اور فی الحال میری نظر میں میں ہی سب سے زیادہ ضرورت مند ہوں۔ کیا میرے لیے یہ رقم لینا یا استعمال کرنا حلال ہے۔؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
وکیل کو جو رقم دی جاتی ہے وہ موکل کی طرف سے امانت ہوتی ہے ،لہٰذا وکیل کو چاہیے کہ اس رقم کو موکل کے حکم کے مطابق استعمال کرے موکل کے حکم کے خلاف استعمال کرنا جائز نہیں ۔ صورت مسئولہ میں موکل نے زکوٰۃ مدرسے کے طلبہ کو دینے کا حکم دیا ہے لہٰذا آپ کا اس زکوٰۃ کی رقم کو خود لینا جائز نہیں۔
حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (2/ 227):
وللوكيل بدفع الزكاة أن يدفعها إلى ولد نفسه كبيرا كان أو صغيرا، وإلى امرأته إذا كانوا محاويج، ولا يجوز أن يمسك لنفسه شيئا اهـ. إلا إذا قال ضعها حيث شئت فله أن يمسكها لنفسه كذا في الولوالجية
المبسوط للسرخسي (19/ 59):
أن الوكيل أمين مخبر بما يجعل مسلطا عليه،
الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية»(1/ 189):
والوكيل إذا أعطى ولده الكبير أو الصغير أو امرأته، وهم محاويج جاز، ولا يمسك شيئا كذا في الخلاصة.
وسیم اکرم بن محمد ایوب
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
21/ذوالقعدہ/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | وسیم اکرم بن محمد ایوب | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


