| 91229 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
اگر یوفون کی سم ایک ماہ تک بند رکھی جائے ،تو یوفون کمپنی اس سم پر مفت انٹرنیٹ، ایس ایم ایس اور مفت منٹس دیتی ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس سم پر ملنے والے انٹرنیٹ، کال منٹس اور ایس ایم ایس منٹس استعمال کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟اسی طرح جاز، زونگ اور ٹیلی نار کی سموں پر بھی بعض اوقات مفت انٹرنیٹ، منٹس اور ایس ایم ایس منٹس ملتے ہیں،اور ان کے لیے ایک مخصوص کوڈ ڈائل کرنا پڑتا ہے،جس کے بعد یہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس طرح کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ مفت انٹرنیٹ، کال منٹس اور ایس ایم ایس منٹس استعمال کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کمپنیوں کی طرف سے مختلف سموں کو ماہانہ بند رکھنے کے بعدایکٹو کرنے پر جو بلا معاوضہ آفر ز دی جاتی ہیں، وہ کمپنی کی طرف سے اپنی مارکیٹنگ کے لیے دیے گئے ترغیبی انعامات ہیں ۔ان کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ جات
الموسوعة الفقهية الكويتية (10/ 65):
وِأما في الاصطلاح، فلم يضع الفقهاء تعريفا للتبرع، وإنما عرفوا أنواعه كالوصية والوقف والهبة وغيرها، وكل تعريف لنوع من هذه الأنواع يحدد ماهيته فقط، ومع هذا فإن معنى التبرع عند الفقهاء كما يؤخذ من تعريفهم لهذه الأنواع، لا يخرج عن كون التبرع بذل المكلف مالا أو منفعة لغيره في الحال أو المآل بلا عوض بقصد البر والمعروف غالبا.
حنبل اکرم
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
26 /محرم الحرم /1448ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حنبل اکرم بن محمد اکرم | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


