03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مدینہ سے مکہ جاتے ہوئے بغیر احرام میقات سے گزرنے اور مسجد عائشہ سے احرام باندھنے کا حکم
92676حج کے احکام ومسائلمیقات کابیان

سوال

اگر کوئی شخص اپنی فیملی کے ساتھ مدینے سے مکہ مکرمہ عمرے کے لیے جارہا ہو،اور بغیر احرام کے میقات سے گزر جائے تو کیا کرنا چاہیئے؟ ہمیں ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ آپ مسجد عائشہ سے احرام کی نیت کرسکتے ہیں۔ کیا ایسا کرلیاجائے تو کوئی جرمانہ لازم نہیں آئے گا؟برائے کرم راہنمائی کیجئے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عمرہ کے لیے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جاتے ہوئے ابیار علی(ذو الحلیفہ ) یا اس کے محاذات (برابر) میں واقع کسی بھی مقام سے احرام کی نیت کرنا ضرروی ہے،مسجد عائشہ سے احرام کی نیت کرنا درست نہیں،لہذا اگر میقات سے بغیر احرام کی نیت کے گزر گئے تو عمرہ کے افعال شروع کرنے سےپہلے واپس کسی بھی میقات سے جاکر احرام کی نیت کرلی جائے اور پھر عمرہ ادا کیا جائے ،البتہ اگر واپس میقات جاکر نیت نہیں کی اور مسجد عائشہ سے ہی احرام کی نیت کرکے عمرہ شروع کردیا تو دم لازم ہوگا۔

حوالہ جات

حاشية ابن عابدين= رد المحتار ط الحلبي (2/ 579):

(آفاقي) مسلم بالغ (يريد الحج) ولو نفلا (أو العمرة) فلو لم يرد واحدا منهما لا يجب عليه دم بمجاوزة الميقات، وإن وجب حج أو عمرة إن أراد دخول مكة أو الحرم على ما سيأتي في المتن قريبا (وجاوز وقته) ظاهر ما في النهر عن البدائع اعتبار الإرادة عند المجاوزة (ثم أحرم لزمه دم؛ كما إذا لم يحرم، فإن عاد) إلى ميقات ما (ثم أحرم أو) عاد إليه حال كونه (محرما لم يشرع في نسك) صفة: محرما كطواف ولو شوطا، وإنما قال (ولبى) لأن الشرط عند الإمام تجديد التلبية عند الميقات بعد العود إليه خلافا لهما (سقط دمه).

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (3/ 51)

من جاوز آخر المواقيت بغير إحرام ثم عاد إليه، وهو محرم، ولبى فيه فقد سقط عنه الدم الذي لزمه بالمجاوزة بغير إحرام؛ لأنه قد تدارك ما فاته أطلق الإحرام فشمل إحرام الحجپ فرضا كان أو نفلا، وإحرام العمرة، وأشار إلى أنه لو عاد بغير إحرام ثم أحرم منه فإنه يسقط الدم بالأولى؛ لأنه أنشأ التلبية الواجبة عند ابتداء الإحرام، ولهذا كان السقوط متفقا عليه

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

7 جمادی الاولی1448ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب