03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
منگی کی مجلس میں وعدہ نکاح کا حکم
56168نکاح کا بیاننکاح کے منعقد ہونے اور نہ ہونے کی صورتیں

سوال

لیاقت کی منگی کی مجلس تھی جس میں لڑکی کے والد ماموں اور خاندان کے دیگر افراد شریک تھے ، دوسری طرف لیاقت کے والد اور خاندان کے دیگر افراد موجود تھے ،البتہ لیاقت خود موجود نہیں تھا کیونکہ یہ منگنی کی مجلس تھی ، اہل مجلس نے لڑکی کے والد سے پوچھا کیا آپ نے اپنی بیٹی مریم کا رشتہ ان کے ﴿یعنی لیاقت کے والد کی طرف اشارہ کرکے کہا ﴾ بیٹے کو دیا آپ کو یہ رشتہ قبول ہے ؟ لڑکی کے والد نے جواب میں کہا جی ہاں قبول ہے ۔ اہل مجلس نے پوچھا حق مہر کتنا طئے ہوا ؟ لڑکی کے والد نے جواب دیا کہ دولاکھ جس میں سے تین تولہ سونا اور باقی نقد کیش ، دوبارہ پوچھا ماہانہ کتنا ہوگا ؟ جواب دیا پانچ ہزار پھر اہل مجلس نے کہا ہاتھ اٹھاؤ دعاکریں دعا ہوگئی پھر لڑکی نے قبولیت کے ساتھ حق مہر میں سے سونے کی انگوٹھ خود قبول کی اور رسم ورواج کے مطابق اپنی تصویر بنائی ۔ سوال یہ ہے کہ یہ نکاح ہوا یا وعدہ نکاح اگر نکاح ہے تو کس درجہ کا نکاح منعقد ہوا ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکردہ تفصیلات کے مطابق یہ منگنی کی مجلس تھی جس میں رشتہ دینے کا وعدہ ہوا ہے،مجلس میں باقاعدہ نکاح کا بایجاب وقبول نہیں ہو ا، اس کا حکم یہ ہےکہ اس وعدہ پر قائم رہنا ضروری ہے بلا عذ ر اس کو توڑنا جائز نہیں،شرعا نکاح کے لئے مجلس نکاح میں باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں شرعی مہر کے عوض ایجا ب وقبول ضروری ہے ۔
حوالہ جات
رد المحتار (9/ 204) لو قال هل أعطيتنيها فقال أعطيت إن كان المجلس للوعد فوعد ، وإن كان للعقد فنكاح .ا هـ .
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / فیصل احمد صاحب