ایک آدمی نے نفل نمازکی نیت باندھ لی نمازپوری کرنے کے بعد معلوم ہواکہ میراوضونہیں ہے،اس نفل نمازکااعادہ ہوگایانہیں؟اسی طرح نمازکے دوران یادآیا توپھر نمازتوڑکردوبارہ اعادہ ہوگا یانہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
نفل نمازشروع کرنے سے لازم ہوتی ہے بشرطیکہ شروع صحیح طریقہ سے ہواہو،اگرشروع صحیح طریقہ سے نہیں ہوا ہے تونفل نمازشروع کرنے سے لازم نہیں ہوتی،صورت مسؤلہ میں جب شروع بغیروضوکے ہواہے تویہ نفل شروع کرنے سے لازم نہیں ہوئی ،لہذااس کااعادہ بھی لازم نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
رد المحتار (ج 5 / ص 198):
"( ولزم نفل شرع فيه ) بتكبيرة الإحرام أو بقيام الثالثة شروعا صحيحا."
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (ج 3 / ص 164):
” ثم الشروع إنما يكون سبب الوجوب إذا صح ، فأما إذا لم يصح فلا ، حتى لو شرع في التطوع على غير وضوء ، أو في ثوب نجس لا يلزمه القضاء “