03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ٹیپ ریکارڈیاٹی وی پرتلاوت سنتےوقت خاموش رہناواجب ہے؟
73093جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

سوال:جب ٹیپ ریکارڈ،ریڈیویاٹی وی پرتلاوت کی جاتی ہوتوکیااس کےلیےخاموش رہناورسنناواجب ہے؟

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ٹیپ ریکارڈ،ریڈیویاٹی وی پرتلاوت کی جارہی ہواورلوگ پہلےسےاپنےکاموں میں مشغول نہ ہوں توانہیں تلاوت کےادب میں خاموش رہ کرپوری توجہ کےساتھ سنناچاہیے،اگرضروری کام ہوتوتلاوت کاسلسلہ موقوف کرکےیااس جگہ سےہٹ کرکام کرناچاہیے،اوراگرپہلےسےضروری کام یاگفتگومیں مشغول ہوں اورکوئی ریکارڈشدہ تلاوت لگادےتواگرچہ خاموش رہنااورکام چھوڑناواجب تونہیں لیکن جس قدرہوسکےادب واحترام کاخیال رکھتےہوئےتلاوت کی طرف توجہ دی جائے۔

حوالہ جات

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

26/شعبان 1442 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب