| 74201 | طلاق کے احکام | طلاق کے متفرق مسائل |
سوال
مسئلہ یہ بھی ہےکہ کافی مرتبہ زوجہ کو"طلاق" کاکہاہے"نکاح سےباہرکالفظ کہاہےاورآزادکالفظ کہاہے،اوراب اس کی چھوٹی بہن سےتعلقات کابھی بتایاہے،اس پرمجھے کیاکرناچاہیے؟کیونکہ میں زوجہ کی بہن سےنکاح کرناچاہتاہوں اوروہ بھی۔
تنقیح:سائل نےوضاحت کی ہےکہ اس سوال میں"طلاق کالفاظ"،"نکاح سےباہر کالفظ"سےمراداس کےسابقہ طلاق کےالفاظ ہیں،بقول سائل کےالگ سےلفظ طلاق یااس طرح کےدیگرالفاظ نہیں کہےگئے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مباح چیزوں میں سےسب سےزیادہ طلاق کوشرعا ناپسند قراردیاگیاہے،اس لیےطلاق کواس طرح مذاق سمجھنااوربات بات پرطلا ق کےالفاظ نکالناشرعابہت مذموم ہے،اس سےاحترازلازم ہے،بہت ہی مجبوری میں جبکہ میاں بیوی میں نباہ کی کوئی صورت نہ ہوصرف اسی وقت طلاق دینےکی شرعاگنجائش ہے۔
مذکورہ بالا تفصیل کےمطابق چونکہ بیوی پردو طلاق بائن واقع ہوچکی ہیں اور اس کےبعددوبارہ نکاح بھی نہیں ہوا،تواب فی الوقت بیوی سےعلیحدگی اختیارکی جائےاوربیوی کی عدت تین ماہواریاں گزرجائیں توپھرآپ اس کی بہن سےاس کی رضامندی سےنکاح کرسکتےہیں،لیکن بہتریہ ہےکہ اپنےاور بیوی کےوالدین سےبھی اس بارےمیں مشاورت کی جائےتاکہ بعدمیں لڑائی جھگڑے کی نوبت نہ آئے۔
حوالہ جات
"رد المحتار " 10 / 428 :
وأما الطلاق فإن الأصل فيه الحظر ، بمعنى أنه محظور إلا لعارض يبيحه ، وهو معنى قولهم الأصل فيه الحظر والإباحة للحاجة إلى الخلاص ، فإذا كان بلاسبب أصلا لم يكن فيه حاجة إلى الخلاص بل يكون حمقا وسفاهة رأي ومجرد كفران النعمة وإخلاص الإيذاء بها وبأهلها وأولادها ، ولهذا قالوا : إن سببه الحاجة إلى الخلاص عند تباين الأخلاق وعروض البغضاء الموجبة عدم إقامة حدود الله تعالى ، فليست الحاجة مختصة بالكبر والريبة كما قيل ، بل هي أعم كما اختاره في الفتح ، فحيث تجرد عن الحاجة المبيحة له شرعا يبقى على أصله من الحظر ، ولهذا قال تعالى { فإن أطعنكم فلا تبغوا عليهن سبيلا } أي لا تطلبوا الفراق ، وعليه حديث { أبغض الحلال إلى الله الطلاق } قال في الفتح : ويحمل لفظ المباح على ما أبيح في بعض الأوقات أعني أوقات تحقق الحاجة المبيحة ا هـ وإذا وجدت الحاجة المذكورة أبيح وعليها يحمل ما۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی
16/صفر 1443 ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


