03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میڈیکل لائسنس فروخت کرنےیاکرایہ پردینےکاحکم
78442جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

کسی شخص نےمیڈیکل میں ڈپلومہ کیااورڈپلومہ کرنےمیں لاکھوں روپےخرچ کردیےہیں۔ڈگری ملنےکےبعد اس شخص نےاپنےڈپلومہ کی بنیادگورنمنٹ سےمیڈیکل کھولنےکاسرٹیفیکٹ (لائسنس)حاصل کیالیکن اس کے پاس اتناسرمایہ نہیں ہےکہ وہ میڈیکل اسٹورکھول سکے۔توکیاایسےشخص کےلیےاپنامیڈیکل لائسنس کسی دوسرےکو کرایہ پردیناجائزہےکہ وہ میڈیکل اسٹورکھول کراپناکاروباکرےلیکن لائسنس والےکوہرمہینہ لگابندھاکرایہ اداکرتارہے؟یامستقل طورپرمیڈیکل لائسنس فروخت کرناجائزہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی ادارےکی جانب سے ملنے والی سند(ڈگری)  یالائسنس دراصل حامل سند(ڈگری)سےمتعلق یہ گواہی ہےکہ یہ شخص اس  کام (ذمہ داری)کوسنبھالنےکااہل ہےجس سے متعلق سند(ڈگری) جاری کی گئی ہے۔کسی دوسرےشخص کواپنی سند(ڈگری) یالائسنس کرایہ پردینایافروخت کرناتین وجہ سے جائزنہیں ہے،ایک یہ کہ یہ  شرعاًدھوکہ، جھوٹ  اورغلط بیانی ہےجوکہ شرعاًجائزنہیں ،دوسرےڈگری کوئی ایسی چیزنہیں جس کواجارہ پردیاجاسکے،تیسرے حکومت کی طرف سے اس طرح کسی اورسےلائسنس لےکرمیڈیکل اسٹورچلانےپرپابندی ہے،جس کی خلاف ورزی جائز نہیں ہے۔

البتہ یہ معاملہ درج ذیل دوطریقوں سے جائزہوسکتاہےایک یہ کہ کوئی سرمایہ دارکسی حامل سرٹیفیکٹ (لائسنس)کےساتھ عقدمضاربت کرلےیعنی سرٹیفیکٹ ہولڈرمضارب کےطورپردوسرےکےسرمایہ سے اسٹور کھولےاورچلائے،پھرنفع کاایک حصہ سرمایہ والےکودےتویہ جائزہے،دوسرےیہ کہ اگرمیڈیکل اسٹور کھولنے کےلیےصرف سرمایہ دوسرےکااستعمال ہواورلائسنس ہولڈراس کوچلانےکاذمہ دارہوکہ وہ خود اس کوچلائےیا کوئی اورکام کرے مثلاًوہ خود باقاعدہ میڈیکل کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا رہےتواس طرح کرنےکی بھی گنجائش معلوم ہوتی ہے،ایسی صورت میں لائسنس والےکےلیےاپنی ڈگری نہیں، بلکہ اپنی اس نگرانی  اوروقت دینے پربصورت تنخواہ رقم وصول کرنا جائزہوگا۔

حوالہ جات

....

  محمدعمربن حسین احمد

 دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

 8جمادی الاولی1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عمر ولد حسین احمد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب