03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اوابین سے کیا مراد ہے
79564نماز کا بیاننماز کےمتفرق مسائل

سوال

سوال یہ ہے کہ صحیح مسلم کی حدیث کے مطابق جس کا مفہوم کچھ اس طرح ہے کہ اوّابین یعنی رجوع کرنے والوں کی نماز کا وقت اس وقت ہے جب گرمی کی شدت سے اونٹوں کے بچوں کے پاؤں جلیں لیکن ہمارے صوبہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں تو یہ نماز مغرب کے بعد پڑھی جاتی ہے ۔

برائے کرم  رہنمائی فرمائیں کہ اوّابین سے کیا مراد ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اوّابین ، اوّاب کی جمع ہے، جس کے معنی" بہت رجوع کرنے والے "ہیں۔ اوابین  جیسا کہ صحیح مسلم کی حدیث میں ذکر ہے،اس کا وقت گرمی کی شدت  سے اونٹوں کے بچوں کے پاؤں جلنےکےوقت ہے، اس سے مراد  چاشت کی نماز ہے، لیکن بعض صحابہ کرام جیسے حضرت عبداللہ ابن ِعمر اور حضرت عبداللہ ابنِ عباس رضی اللہ عنہم سے نمازِ مغرب کے بعد والی نوافل کے بارے میں اوّابین کی نماز ہونے  کا قول منقول ہے، اس لئے فقہاء ِکرام نے نمازِ مغرب کے بعد پڑھی جانے والی نوافل کو بھی  اوّابین کہا ہے ۔ لہٰذا اوّابین کا اطلاق چاشت کی نماز اور مغرب کے بعد پڑھی جانے والی نوافل  دونوں پر درست ہے۔

حوالہ جات

صحيح مسلم (1/ 515):

"أن زيد بن أرقم، رأى قوما يصلون من الضحى، فقال: أما لقد علموا أن الصلاة في غير هذه الساعة أفضل، إن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «صلاة الأوابين حين ترمض الفصال»"

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (3/ 895):

"عن ابن عباس: الصلاة بين المغرب والعشاء صلاة الأوابين."

حاشية رد المحتار (2/ 14):

"( الاوابين) جمع أواب: أي رجاع إلى الله تعالى بالتوبة والاستغفار."

النهر الفائق شرح كنز الدقائق (1/ 296):

"(الست بعد المغرب) بثلاث تسليمات كما في (التجنيس) لخبر ابن عمر: من صلى بعد المغرب ستًا كتب من الأوابين وتلا قوله تعالى: {فإنه كان للأوابين غفورًا} (الإسراء: 25) ."

الاختيار لتعليل المختار (1/ 66):

"عن أبي هريرة قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «من صلى بعد المغرب ست ركعات لم يتكلم فيما بينهن بشيء عدلن له عبادة ثنتي عشرة سنة» ، وقد ورد في القيام بعد المغرب فضل كثير، وقيل هي ناشئة الليل وتسمى صلاة الأوابين، وروت عائشة أنه - صلى الله عليه وسلم - قال: «من صلى بعد المغرب عشرين ركعة بنى الله له بيتا في الجنة» ."

محمد فرحان

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

24/ رجب الخیر/ 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد فرحان بن محمد سلیم

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب