| 80850 | زکوة کابیان | مستحقین زکوة کا بیان |
سوال
کیا اعوان یا علوی کاسٹ جو کے پی کے میں موجود ہیں، سید ہیں؟ کیا انہیں صدقہ، زکوٰۃ دیا جاسکتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اولاد بھی سادات میں داخل ہے، لہذا ان کوبھی زکوۃ دینا جائز نہیں، لہذا اگر کسی خاندان کا شجرہ نسب حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف مشہور ومعروف ہو تو ایسے لوگوں کے لیے زکوۃ لینا یاانہیں دیناجائز نہیں۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية (1/ 189)
ولا يدفع إلى بني هاشم، وهم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقيل وآل الحارث بن عبد المطلب كذا في الهداية ويجوز الدفع إلى من عداهم من بني هاشم كذرية أبي لهب؛ لأنهم لم يناصروا النبي - صلى الله عليه وسلم - كذا في السراج الوهاج.
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۱۳ذی الحجہ۱۴۴۴ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


