| 80182 | میراث کے مسائل | مناسخہ کے احکام |
سوال
میرے مرحوم والد کی خواہش تھی کہ بڑے بیٹے کو ایک مکان اور دکان میرے ترکہ میں سے دیاجائے تاکہ یہ آسانی سے اپنی زندگی بسر کرسکے ،مگر جب ترکہ تقسیم ہورہا تھا اس وقت بڑے بھائی نے مکان اوردکان لینے سے انکار کردیا ،مجھے Cashدیدو، میں اپنی مرضی سے گھر لوں گا،لہذا آپ نے رقم لے لی ،اب جبکہ ان کا انتقال ہوگیا ہے اور رقم بھی ختم ہوچکی ،ان کی آل اولاد یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ ہمیں دادا مرحوم کی خواہش کے مطابق یہ مکان اور دکان دی جائے،جبکہ یہ مکان چھوٹے بھائی نے اپنے حصہ کے طور پر حاصل کرلیا ہے ،آپ سے گزارش
ہے کہ راہنمائی فرمائیں کہ ان کا یہ مطالبہ جائز ہے یا ناجائز؟شرعی حکم کیا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جب وراثت کی تقسیم بھائیوں کی رضامندی سے ہوگئی تھی،اور ہر ایک نے اپنا حصہ وصول کرلیا ہے ،اب ان کی اولاد کے لیے یہ مطالبہ کرنادرست نہیں ہے
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
30/شوال1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


