| 80367 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | ملازمت کے احکام |
سوال
ایک شخص یا ادارے کی جانب سے کسی استاذ کی مثلا 22,000 روپے تنخواہ مقرر کی جاتی ہے، جبکہ وہ ادارہ پس ماندہ علاقے میں واقع ہے اور وسائل کی کمی ہے۔ اگر وہ ادارہ یا شخص اس تنخواہ میں سے کچھ رقم روک لے اور پھر اس استاذ کو اچھی کارکردگی دکھانے پر بطورِ اضافہ دے تو کیا یہ جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
یہ طریقہ جائز نہیں؛ کیونکہ استاذ نے جب اپنی ذمہ داری پوری کی تو وہ اسی وقت اپنی پوری تنخواہ کا مستحق ہوگیا۔ اب اگر ادارہ اس کی تنخواہ میں سے کچھ رقم روک کر بعد میں اپنی طرف سے حوصلہ افزائی کے نام سے دیتا ہے تو اس میں دو خرابیاں لازم آتی ہیں: ایک ملازم کی تنخواہ بلاوجہ روکنا، جو کہ جائز نہیں۔ دوسرا اس سے بڑھ کر دھوکہ دہی اور خیانت، کہ ملازم کو یہ رقم دے کر باور کرایا جاتا ہے کہ ادارے نے اسے اچھی کارکردگی کا الگ سے انعام دیا، حالانکہ وہ وہ رقم ملازم کی اپنی ہی ہوتی ہے۔
حوالہ جات
۔
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
20/ ذو القعدۃ/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبداللہ ولی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


