03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بَدکاری سے توبہ کاحکم
79312.62نکاح کا بیانمحرمات کا بیان

سوال

کیا ایسا گنہگارشخص اگر سچی توبہ کرلے تو  اس کے گناہ معاف ہو جائیں گے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

زنا‘‘ کبیرہ گناہوں میں سے سخت ترین گناہ ہے۔قرآن وحدیث میں اس  کی شدید مذمت کی  گئی ہے اور اس کے کرنے والے کے بارے میں سخت وعیدیں بیان کی گی ہیں ۔خصوصاً شادی شدہ مردیاعورت کا زنا کا مرتکب ہونا  انتہائی گھناوٴنا اور سنگین جرم ہے، اورخاص کر ایسے مقدّس  رشتوں کے ساتھ  اس طرح کے فعل کا ارتکاب کرنے سے اس کی شناعت اور قباحت میں مزید اضافہ ہوجاتاہے، جس کی دنیوی واخروی سزا بہت سخت ہے۔

حدیثِ مبارک میں ہے:

" عن عبد الله بن بريدة عن أبيه رضي الله عنه : إن السماوات السبع والأرضين السبع والجبال ليلعن

الشيخ الزاني وإن فروج الزناه لتؤذي أهل النار بنتن ريحها".

(مسند بزار،ج:10،ص:310،ط:بیروت)

’’ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں شادی شدہ زنا کار پر لعنت کرتی ہیں اور جہنم میں ایسے لوگوں کی شرم گاہوں سے ایسی سخت بدبو پھیلے گی جس سے اہلِ جہنم بھی پریشان ہوں گے اور آگ کے عذاب کے ساتھ ان کی رسوائی جہنم میں ہوتی رہے گی۔‘‘

البتہ اگر ایسا شخص صدقِ دل کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور خوب گِڑگِڑاکر توبہ کرے اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا پختہ عزم کرے اور سابقہ  گناہوں پر ندامت بھی ہو،تو اللہ تعالیٰ کی ذات سے پوری امید ہے کہ وہ گناہوں کو معاف فرمائیں گے۔

لہٰذا ایسے شخص کو چاہیےکہ آئندہ ان گناہوں سے بچنے کا اہتمام کرے،اور کسی متبعِ سنت اللہ والے سے اصلاحی تعلق قائم  کرے اور جتنا ہوسکے اپنی نشت وبرخاست  نیک لوگوں کے ساتھ رکھے۔

حوالہ جات

القرآن : [التحريم: 8]

{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا عَسَى رَبُّكُمْ أَنْ يُكَفِّرَ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يَوْمَ لَا يُخْزِي اللَّهُ النَّبِيَّ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ}

                  أخرجه ابن ماجه في سننه في باب ذكر التوبة (5/ 321)

                                           "كلّ بني آدم خطاء، و خير الخطائين التوّابون." 

سنن ابن ماجہ: باب الزهد باب ذكر التوبة (حديث رقم: 4250 )

عن أبي عبيدة بن عبد الله، عن أبيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «التائب من الذنب، كمن لا ذنب له»

عدنان اختر

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

۱۰؍رجب ؍۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عدنان اختر بن محمد پرویز اختر

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب