03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گرافکس سیکھنےمیں تصاویر کوبنانےکا حکم
80690جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

میں گرافکس سیکھ رہا ہوں، اس میں تصاویر کا کیا حکم ہے ؟ اس میں تصاویر کوبنانےکا کیا حکم ہے ؟گرافکس کو سیکھنا اور استعمال کرنا کس حد تک جائز ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

گرافکس سیکھنااوراستعمال کرنا جائزہےاوراس عمل کی ملازمت کرنا بھی جائز ہے،البتہ اگر تصویر پرنٹ کرنا آپ کے کام میں شامل ہو تو ایسی صورت کا حکم یہ ہے کہ  کسی بھی جاندار  کے چہرے کی واضح تصویرپرنٹ کرنا جائز نہیں اور نہ ہی اس کی کمائی جائزہے  اور تصاویر پرنٹ کرنا شامل نہ ہو توجانداروں کی جائز منظر کشی پر مشتمل تصاویر بنانے کی حد تک اس کی گنجائش ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ اس سےبھی احتراز کیا جائے ،جبکہ ناجائز منظر کشی پر مشتمل تصاویر مثلا بے پردہ اورکھلے چہرے خواتین کی تصاویر  کا عمل بہرحال ناجائز ہے۔

حوالہ جات

۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۳۰ذی الحجہ۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب