| 80725 | جائز و ناجائزامور کا بیان | پردے کے احکام |
سوال
میری شادی کو دس سال ہوچکے ہیں اور میرے دو بیٹے بھی ہیں۔میں ڈیوٹی پر ہوتا ہوں تو میری اہلیہ میکے سے واپسی محلے دار کے رکشہ میں بچوں کے ساتھ آتی ہے۔میرے بڑے بیٹے کی عمر 9 سال اور چھوٹے کی عمر 5 سال ہے۔کیا اتنی عمر کے بچوں کے ساتھ نامحرم کے رکشہ میں سفر کرنا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ شرعی مسافت(77.24کلومیٹر)سے زیادہ سفر کرنے کے لیے عورت کے ساتھ شوہر،بالغ یا قریب البلوغ محرم کا ہونا ضروری ہے۔خواہ سفر کسی دینی غرض (حج یا عمرہ) سے کیا جائے یا سیر وتفریح کے لئے۔
لہٰذا اگر آپ کے میکے سے رہائش تک کا سفر اتنا یعنی شرعی مسافت (77.24 کلومیٹر) کے برابر یا اس سے زائدنہ ہو تواس صورت میں آپ کی بیوی کا بچوں سمیت رکشہ میں آنا جائز ہے اور اگر شرعی مسافت ہو تو 9 سال کے بچے کے ساتھ سفر کرنا جائز نہیں ہے۔
حوالہ جات
صحيح مسلم (2/ 977)
419 - (1339) حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا ليث، عن سعيد بن أبي سعيد، عن أبيه، أن أبا هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا يحل لامرأة مسلمة تسافر مسيرة ليلة إلا ومعها رجل ذو حرمة منها»
(الدر المختار مع الشامي : 3/464)
ومع زوج أو محرم․․․ بالغ قید لھما․․ عاقل والمراہق کبالغ۔
(الفتاوی التاتارخانیۃ:3/474)
والمحرم في حق المرأۃ شرط، شابۃ کانت أو عجوزا۔ والمحرم الزوج ومن لا یجوز مناکحتہا علی التأبید برضاع، أو صہریۃ۔
محمدمصطفیٰ رضا
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
01/محرم/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


