| 81054 | متفرق مسائل | متفرق مسائل |
سوال
اسسلام وعلیکم میرا نام محمد عمیر زکی ہےمیں کاروبار کرتا تھا جس میں مجھے نقصان ہوا ہے اور میں کڑوڑوں روپے کے قرض میں ڈوب چکا ہوں،میں کوئ بھی کا م کرتا ہوں الٹا پہنس جاتا ہوں میں اپنے ایک ایک روپے کی قرض داری دینے کی نیت ہے اور دعا بھی لیکن میرا حلال کاروبار کا راستہ نہیں کھل رہا اور جھوٹ بول بول کر تھک گیا ہوں کوئ سچ سننے پر تیار نہیں ہے سب کو جھوٹے آسرے چاہئے ہوتے ہیں یہ میرے گناہ کی سزا ہے یہ آزماءش میرے راستے کیوں نہیں کھلتے جب کے نیت بھی صاف ہے۔مجھے کسی کی بدعا ہے؟یہ میری قسمت میں زلالت ہے؟بہت تھک چکا ہوں رات کو نیند تک نہیں آتی مجھے قرضہ اترنی کی دعا معلوم ہیں دعا کرتا بھی ہوں لیکن حلال راستہ نہیں کھل رہا برائے مہربانی رہنمائ کردے کیسے اس عزاب سے نکلوں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہم آپ کے لیے دعا گوں ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانی کو حل فرمائے اور ا س مشکل سے نکلنے کا راستہ پیدا فرمائے، اس صورتِ حال میں دل برداشتہ نہ ہوں، بلکہ اللہ کی ذات پر مکمل بھروسہ رکھیں، نمازوں کا اہتمام کریں۔
نیز تمام غموں اور پریشانیوں سے نجات کے لیے، خصوصاً قرض سے نجات کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی حضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہ کو بتلائی ہوئی درج ذیل دعا صبح و شام سات سات بار پڑھیں:
اللَّهُمَّ إِنِّى أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ
’’ترجمہ: یا اللہ! میں تیری پناہ پکڑتا ہوں فکر اور غم سے، اور میں تیری پناہ پکڑتا ہوں کم ہمتی اور سستی سے، اور میں تیری پناہ پکڑتا ہوں بزدلی اور بخل سے، اور میں تیری پناہ پکڑتا ہوں قرض کے غلبہ اور لوگوں کے ظلم و ستم سے۔‘‘
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سکھلائی ہوئی درج ذیل دعا ہر فرض نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے پڑھیں، اگر پہاڑ کے برابر بھی قرض ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کی ادائیگی کا غیب سے انتظام فرمادیں گے، ان شاء اللہ:
’’اَللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَنْ مَّنْ سِوَاكَ‘‘.
’’ترجمہ: یا اللہ! مجھے اپنا حلال رزق دے کر حرام روزی سے بچا لے اور اپنے فضل و کرم سے مجھے اپنے ماسوا سے بے نیاز کردے۔‘‘
ان شاء اللہ،اللہ تعالیٰ قرض کے بوجھ سے چھٹکارا نصیب فرمائیں گے، اگر کوئی سودی معاملہ یا خرید و فروخت میں کوئی غیر شرعی عقد کیا ہو تو اس سے بھی توبہ و استغفار کریں، والدین اگر حیات ہیں تو ان کی خدمت کریں، ان سے دعا کروائیں۔
حوالہ جات
احمد الر حمٰن
دار الافتاء، جامعۃ الرشید کراچی
01/صفر المظفر/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احمد الرحمن بن محمد مستمر خان | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


