03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ویزہ جاری کرنے کا اجازت نامہ (Permit) کسی اور کو استعمال کے لیے دینا اور اس کا عوض وصول کرنے کا حکم
81067اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلدلال اور ایجنٹ کے احکام

سوال

اگر ٹریول ایجنسی کو بین الاقوامی معاملات کے لیے اجازت نامہ (Permit)  جاری کیا جائے ، اور وہ اس اجازت نامے کو دوسرے  ٹریول ایجنسی کو استعمال کرنے کے لیے دے اور ہر ویزے کے اوپر ایک معقول رقم وصول کرتا  ہے تو کیا ٹریول ایجنسی کے لیے یہ جائز ہےکہ وہ اپنا اجازت نامہ دوسری ٹریول ایجنسی کو دے اور ان سے اس کا عوض وصول کرے۔مثلاً البانیہ کی حکومت کی طرف ہماری ٹریول ایجنسی کو بلاواسطہ ویزا لگانے کے لیے اجازت نامہ ملا اور ہم نے اس کو دوسرے ٹریول ایجنسی کو فی بندہ، عوض کی بنیاد پر بیچ دیا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ اجازت نامے کی کاپی یا اس کی شرائط و ضوابط ہمارے سامنے نہیں ہے اس لیے اصولی جواب یہ ہے کہ متعلقہ  ملک کے متعلقہ ادارے سے یہ بات آفیشلی طور پر معلوم کرلی جائے کہ کیا قانونی طور پر اس طرح کسی اور کو اجازت نامہ استعمال کرنے کے لیے دینےکی  اور اس کا عوض وصول کرنے کی اجازت ہے یا نہیں ، اگر وہ اجازت دیں تو کسی قسم کی دھوکہ دہی اور غلط بیانی کے بغیر ان کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اس اجازت نامے کو کسی اور کو استعمال کے لیے دینا اور اس کا عوض لینا جائز ہوگا بصورت دیگر جائز نہیں ہوگا۔

حوالہ جات

...

محمد حمزہ سلیمان

دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

       ۲۸.محرم الحرام۱۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب