| 82084 | طلاق کے احکام | الفاظ کنایہ سے طلاق کا بیان |
سوال
جس گھر میں میں رہ رہی ہوں وہ میرے شوہر اور میرے نام سے ہے ، کیا میں اس گھر میں عدت گزار سکتی ہوں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
شرعاطلاق کی عدت شوہر کے گھرمیں گزار نالازم ہے ، البتہ عدت کے دوران اس بات کا مکمل خیال رکھاجائے کہ آپس میں میاں بیوی کی حیثیت سے کسی قسم کاکوئی تعلق قائم نہ ہو، اگر شوہر کی طرف سے اس کا خطرہ ہوتو کسی دوسری جگہ عدت گزاری جائے ،اس کے لئے والدین یا عزیز واقارب میں سے کسی کے گھر کو متعین کرلیاجائے اور اسی جگہ عدت مکمل کی جائے ۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 536)
(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولا يخرجان منه (إلا أن تخرج أو يتهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لا تجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه،
احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۲۴ جمادی الاولی ١۴۴۵ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احسان اللہ شائق | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


