| 82936 | مضاربت کا بیان | متفرّق مسائل |
سوال
معز ز علمائے کرام و مفتیان عظام سے سوال ہے۔ کہ ایک کمپنی AS GROUP OF COMPANIES کے نام سےکو ہاٹ میں پچھلے 4 سال سے زائد عرصے سے چل رہی ہے جس کے ساتھ کوہاٹ کے درجنوں علماء کرام بھی شامل ہیں۔ کمپنی کار سیل پرچیز، ریسٹورنٹ اور سرکاری طور پر ٹینڈرزوغیرہ لیتی ہے جس کی Physical Appearance سب کے سامنے کو ہاٹ میں ہی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی لاہور میں ٹو رزم کا بزنس بھی چلاتی ہے جس کی سوشل میڈیا پر Appearance موجود ہے۔اسلام آباد میں کمپنی کا کنسٹرکشن پراجکٹ چل رہا ہے جس کی لوکیشن بھی ہمیں معلوم ہے۔ اب کمپنی کے ساتھ مندرجہ ذیل شرائط پر مضاربت جائز ہے یا نہیں ؟
1. کمپنی کسی بھی قسم کی نفع کی مقدار کی ذمہ دار نہیں ہے۔ اور کمپنی کو جو نفع ہوگا، فریق اول کو ہر منافع کا %80 حصہ ملے گا۔
2. کمپنی کی طرف سے اعلان شد ہ تعطیل پر منافع نہیں لگے گا۔
3. مسمی فریق اول یہ رقم کم از کم 6 ماہ تک لگانے کا پا بند ہو گا۔
4. 6ماہ بعد رقم نکالنے سے 30 دن سے پہلے اطلاع ضروری ہے۔
5. رقم نکلنے والے دنوں پر نفع یا نقصان شامل نہیں ہوگا۔
6. منافع ہر ماه 31 دن بعد ملے گا۔ جو کہ زیادہ سے زیادہ 7 کاروباری دن میں موصول ہوگا۔
7. (CAPITAL AMOUNT) اصل رقم میں نقصان کی صورت میں منافع سے پہلےاصل رقم پوری کی جائیگی بعد میں دونوں فریقین حصہ لیں گے۔
کمپنی کے کسی اور انویسٹر نے پہلے ایک فتوی لیا تھا۔ جس کی نقل بھی ساتھ لگائی گئی ہے۔ اس فتوی کی شرعی حیثیت بھی واضح فرماد ہیں۔
تنقیح: مستفتی نے کمپنی کے رجسٹرڈ ہونے کا سرٹیفکیٹ ارسال کیا جوساتھ میں لف کردیا گیا ہے ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کسی کمپنی کے ساتھ مضاربت کا عقد کرنے کے لیے درجہ ذیل باتو ں کا پایا جانا ضروری ہے:
1. وہ کمپنی SECP کے ہاں رجسٹرڈ ہو جس کا سرٹیفیکیٹ اس کے پاس موجود ہواور اس کو عوام سے پیسہ لینے کی اجازت ہو۔
2. کمپنی کا بنیادی کاروبار حلال ہو۔
3. جس پیمانے پر کمپنی لوگو ں سے پیسے جمع کررہی ہو اس کے اثاثے اور حقیقی کاروبار اتنا ہو۔
4. کمپنی مستند مفتیا ن کرام کی نگرانی میں چل رہی ہو۔
اےایس گر وپ آف کمپنیز ایس ای سی پی کےہاں رجسٹرڈ ہے، البتہ اس کی طرف سے کمپنی کو سنگل ممبر کمپنی(SMC-PRIVATE (کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا ہے،جیسا کہ لف کردہ سرٹیفیکیٹ میں لکھا ہوا ہے اور ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی بطور سنگل ممبر کمپنی کے ہی درج ہے ۔قانون کےمطابق ایسی کمپنی کا مالک بیک وقت ایک آدمی ہی ہوسکتاہے جس کو عوام سےپیسےلینے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ اس لیے مذکورہ بالا کمپنی کے ساتھ عقد مضاربت کرنا جائز نہیں۔
واضح رہےکہ انتظامی امور میں حاکم وقت اور متعلقہ اداروں کےبنائےہوئےقوانین کی پابندی شرعا لازم ہے۔ آپ کےلف کردہ فتوی میں مسئلہ کےقانونی پہلو کو مدنظر رکھے بغیر جواز کا قول اختیا رکیا گیا ہے جوکہ مروجہ قوانین سے متصادم ہےاس لیےوہ درست نہیں۔
حوالہ جات
القرآن الکریم (النساء :(59:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْۚ-فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ-ذٰلِكَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًا۔
Single Member Companies Rules 2003:
private company” means a private company which is not a single member company.
“single member company” or “SMC” means a private company which has only one member.
“XYZ (SMC-Private) Limited” to be the pattern and style of the name of a single member company- (1) “XYZ (SMC-Private) Limited” shall be the pattern and style of the name of a single member company and the parenthesis, letters, hyphen and words “(SMC-Private) Limited”, shall from part of the name of every single member company.
On change of status of a single member company into a private company, the registrar concerned shall issue a certificate in the form as set out in Form S7 omitting the letters and hyphen “SMC-” from part of the name of the single member company.
The company is a single member company and as such being a Private Company limited by shares— (a) it shall not issue invitation to the public to subscribe for any share of the company; (b) the company shall not register any share(s) in the name of two or more persons to hold one or more shares individually or jointly; and (c) number of the members of the company shall be limited to one.
نعمت اللہ
دارالافتاء جامعہ الرشید،کراچی
25/رجب/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نعمت اللہ بن نورزمان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


