| 83070 | نکاح کا بیان | جہیز،مہر اور گھریلو سامان کا بیان |
سوال
سوال:دوسرا یہ کہ اسی بیان حلفی میں انہوں نے اپنی بیگم کے بارے میں ذکر کیا کہ وہ میرا مال لے گئی، تو مال کا کیاحکم ہوگا مرد کو کتنا ملے گا اورعورت کو کتنا ملے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جہیزکاوہ سامان جو بیوی کےوالدین کی طرف سےخاص بیوی کو دیاگیاتھا،جدائی کےوقت بیوی اور اس کےوالدین صرف اسی کوواپس لےسکتےہیں،اس کےعلاوہ بیوی کواستعمال کےلیےدیاگیاسامان شوہرکاذاتی ہی شمارہوگا،یہ سامان ساتھ لےجاناجائزنہیں ہوگا۔
اگر شوہرکاکوئی ذاتی سامان واقعتاساتھ چلاگیاہےتوبیوی اوراس کےوالدین پریہ سامان یااس کی مارکیٹ ویلیوکےمطابق قیمت شوہرکوواپس کرناضروری ہوگی۔
صورت مسئولہ میں شوہرکادعوی ہےکہ 150000کی لاگت کاسامان ساتھ لےگئےہیں،توبیوی کےوالدین پرلازم ہوگاکہ سامان یااس کی موجودہ قیمت شوہرکوواپس کریں۔
حوالہ جات
۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
29/رجب 1445ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


