03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عذر کی وجہ سے طواف وداع کیے بغیر مدینہ منورہ جانا
83133حج کے احکام ومسائلحج کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

ماہواری کےعذر کی وجہ سے خاتون نے طواف وداع نہیں کیا اور مدینہ منورہ چلی گئی تو کیا عذر ختم ہونے کے بعد دوبارہ مکہ مکرمہ آکر طواف وداع کرنا ضروری ہے یا مدینہ منورہ سے وطن روانہ ہوسکتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر ماہواری کےعذر کی وجہ سے خاتون نے طواف وداع نہیں کیا اور مدینہ منورہ چلی گئی تو دوبارہ مکہ مکرمہ آکر طواف وداع کرنا ضروری نہیں ،لہٰذا مدینہ منورہ سے وطن جانے میں کوئی حرج نہیں۔

حوالہ جات

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 523)

(ثم) إذا أراد السفر (طاف للصدر) أي الوداع (سبعة أشواط بلا رمل وسعي، وهو واجب إلا على أهل مكة) ومن في حكمهم.

(قوله إلا على أهل مكة) أفاد وجوبه على كل حاج آفاقي مفرد أو متمتع أو قارن بشرط كونه مدركا مكلفا غير معذور فلا يجب على المكي، ولا على المعتمر مطلقا، وفائت الحج والمحصر والمجنون والصبي والحائض والنفساء كما في اللباب وغيره.

محمد حمزہ سلیمان

دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

 ۰۲.شعبان۱۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب